Free download or peruse online Hazrat Ibrahim A.S Pdf Urdu book and find out about the well known Islamic prophet Hazrat Ibrahim A.S in the Urdu language. Hazrat Ibrahim A.S Prophet Ibrahim is perhaps of the most popular prophet. His name is likewise referenced in the Blessed Quran. He is the dad of Hazrat Ismail A.S who was likewise a Prophet and most popular for his submission. Hazrat Ibrahim Alaihis Salam is the title name of this Urdu book which is Written by Mr. Aslam Rahi who is a well known student of history, Urdu essayist and Urdu writer from Pakistan. The writer was given the errand to compose books about various prophets. Hazrat Ibrahim A.S Urdu book is one of those Urdu books about the Heavenly Prophets. This Urdu book is about Hazrat Ibrahim. The writer has described Hazrat Ibrahim A.S stories in the Urdu language in this Urdu book. You will likewise peruse the life story of Hazrat Ibraheem A.S in the Urdu language. The writer Mr. Aslam Rahi has composed this Urdu book in the radiance of Islam and history
Test Pages of the Urdu Book "Hazrat Ibrahim A.S" By Aslam Rahi
ادارہ شمع بک ایجنسی کی عرصہ دراز سے یہ کوشش تھی کہ تاریخ پر چھوٹی چھوٹی اور مختصر کتابیں شائع کی جائیں ۔ جن سے بچے، بوڑھے اور جوان سب ہی استفادہ حاصل کر سکیں۔ مگر مشکل تھی کہ تاریخ پر قلم کس سے اٹھانے کو کہا جاۓ کیونکہ ہمارے ہاں تاریخ کے نام پر کچھ ایسی کتب ملتی ہیں جن میں سرے سے تاریخ نام کی کوئی چیز نہیں بس قصے کہانیاں یارو مانس بھر دیا گیا ہے ۔ ادارہ کی نظر مشہور ومعروف تاریخ داں اسلم راہی صاحب پر پڑی اور ہم نے ان سے رابطہ کیا اور مشہور ومعروف مسلمان و غیر مسلم تاریخی شخصیات پر قلم اٹھانے کو کہا۔ وہ جلد ہی راضی ہو گئے اور پھر یہ سلسلہ چل نکلا ۔ ہم نے قوم کو تاریخ کا اصل چہرہ دکھایا ہے اور تاریخ کوتاریخ ہی پیش کیا ہے ۔ تا کہ من گھڑت قصے کہانیاں ۔ ہمارے ادارے نے تقریبا 100 کے قریب تاریخی شخصیات پر کتب شائع کرنے کا ارادہ کر رکھا ہے۔ان میں مشہور و معروف جلیل القدر سپہ سالار ، بادشاه، جرنیل ، فاتح وغیرہ شامل ہیں اور ایسی غیر مسلم شخصیات کو بھی لیا گیا ہے جن کے بغیر تاریخ نامکمل ہے۔ ان میں کچھ شخصیات ایسی بھی ہیں جنہیں پہلی بار کتابی صورت میں شائع کرنے کا اعزاز ہمارے ادارے کو حاصل ہورہا ہے ۔ مشہور و معروف شخصیات مثلا صلاح الدین ایوبی ، حیدر علی ، ٹیپو سلطان ، محمد بن قاسم، طارق بن زیاد نورالدین زنگی محمود غزنوی ،موسی بن نصیر ، الپ ارسلان ، ملک شاہ سلجوقی ،عمادالدین زنگی ، خیر الدین بار بر وسا وغیرہ اس کے علاوہ چنگیز خان ، ہلاکوخان ہیلن آف ٹراۓ ، نپولین بونا پارٹ سکندراعظم، ہٹلر وغیرہ جیسی شخصیات کو بھی شامل کیا ہے۔ ہمارے اس تاریخی سلسلے کی فہرست کافی طویل ہے۔ ہمارے ادارے نے وطن عزیز کے طالب علموں کو تاریخ کی طرف لانے کی جو کوشش کی ہے اس میں ہمیں آپ کے تعاون کی سخت ضرورت ہے اور ساتھ ہی ہم حکومت پاکستان سے بھی یہ گزارش کر یں گے کہ وہ اس تاریخی سلسلے کو اسکولوں اور کالجوں کی سطح پر سلیبس کے طور پر شامل کرے۔ اسلم راہی صاحب کے خیالات سے آپ اختلاف تو کر سکتے ہیں مگر انکار نہیں ۔ اختلاف کرنا ہر آدمی کا حق ہے اور ضروری نہیں کہ ہمارا ادارہ بھی مصنف کے تمام خیالات سے متفق ہو۔ مگر مصنف نے جس طرح تاریخ کو کھنگال کر مختصر صفحات میں پیش کیا ہے ۔اس کے لئے یہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ہم تاریخ سے منہ نہیں موڑ سکتے ہمیں تاریخ سے سبق حاصل کرنا چاہئے ۔ خدا کرے کہ ہم میں پھر صلاح الدین ایوبی ،محمد بن قاسم ، طارق بن زیاد، حیدر علی، ٹیپو سلطان اور نورالدین زنگی جیسی شخصیات جنم لیں۔ جو قومیں تاریخ سے سبق حاصل نہیں کرتیں ، جوقومیں تاریخ کو پیچھے چھوڑ دیتی ہیں ، جوقومیں تاریخ کو گزرا ہوا کل کہہ کر رد کر دیتی ہیں ۔ وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں ۔ تباہی ان کا مقدر بن جاتی ہے۔ آیئے ہم تاریخ کا مطالعہ کرتے ہیں اور اس سے سبق حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں
No comments:
Post a Comment