Responsive Advertisement

Friday, November 11, 2022

Aqeedah Esaal Sawab by Alama Habib ul Rehman Siddiqui kandhlvi pdf book download

عقیدہ ایصالِ ثواب قرآن کی نظر میں 

 علامہ حبیب الرحمٰن صدیقی کاندھلوی کا ایک مدلل اور ناقابل تردید تحقیقی مقالہ ڈاؤن لوڈ کریں ۔

اس بات کا تو سبھی کوعلم ہے کہ بیشتر عجمی ممالک  ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش و ایران وغیرہ میں ایصالِ ثواب کی رسمیں بشکل قرآن خوانی، تیجہ،ساتوں، چہلم، برسی اور عرس وغیرہ عام ہیں اور جزوِ دین اور مرنے والوں کے لئے جنت کا ویزہ تصور کی جاتی ہیں، لیکن اس حقیقت سے بہت ہی کم لوگ واقف ہوں گے کہ ایصالِ ثواب کا عقیدہ اور اس متعلق تمام رسومات کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ اس عقیدے پر عمل کرنا فعل عبث ہے۔ اوراس عقیدے سے قرآن حکیم کا انکار لازم آتا ہے۔ نیز یہ کہ یہ باطل عقیدہ ہندو، پارسی، عیسائی اور یہود و دیگر غیر مسلم اقوام کا زمانہ قدیم سے چلا آرہا ہے جس کو ہم عجمی مسلمانوں نے دوسروں کی دیکھادیکھی یا نومسلم ہونے کی بناپر مختصر تبدیلیوں کے ساتھ اپنالیا یا اپنائے رکھا اور مسلمان ہو کر بھی اس سے چھٹکارا حاصل نہ کرسکے۔ بلکہ آگے چل کر اس کو اتنی ترقی دے دی کہ ایصالِ ثواب کی رسمیں تقریب دعوت اور جشن کا سماں پیش کرنے لگیں اور ان کو ثواب دارین حاصل کرنے کا ذریعہ بھی سمجھا جانے لگا۔

کتاب کے نمونے کے صفحات 



DOWNLOAD

No comments:

Post a Comment