Responsive Advertisement

Tuesday, October 11, 2022

Ummat-e-Muslima Ka Urooj-o-Zawal by professor Habib Ullah chishti Download Urdu Book in Pdf

 


Urdu book Ummat e Muslima Ka Urooj o Zawal and browse the ascent and fall of Ummat e Muslima within the Urdu language. This Urdu book is formed by Teacher Habib Ur Rehman Chishti. The book is accessible here in Pdf style

Ummat e Muslima Ka Urooj o Zawal may be a ought to see Urdu book. The author Mr. Habib Ullah Chishti has pictured the defeat and also the ascent of Moslem world . The author has composed everything within the radiance of history. He has in addition documented the explanations of the ruin of the Muslims. there's a lot of Moslem History info during this book. yet, you may realize the correct approach that have to be compelled to be assumed for every muslim to follow for the ascent of the Islam.

Contents/Test Pages of the Urdu Book "Ummat e Muslima Ka Urooj o Zawal" By Prof: Habib Ullah Chishti

                                  سوۓ منزل 

امت مسلمہ کا عروج بھی قابل دید تھا اور زوال بھی باعث عبرت ہے کسی بھی قوم کا نہ عروج اتفاقی ہوتا ہے اور نہ زوال حادثاتی ۔ بلکہ عروج بھی فطرت کے قوانین کا پابند ہوتا ہے اور زوال بھی قدرت کے ازلی اصولوں کے تحت ۔ اس نا قابل تغیر قانون کے تحت ملت اسلامیہ کے عروج وزوال کے اسباب کو سمجھنا ہمارامذہبی فریضہ بھی ہے ۔اور زوال کی پستیوں سے اٹھ کر پھر عروج پانے کا ذریعہ اور زینہ بھی۔ 

امت مسلمہ کیسے تشکیل پائی؟

وہ کیا اوصاف اور خوبیاں تھیں جن کے سبب اس قوم نے صحراؤں سے اٹھ کر ایران و روما کی سلطنتوں کو پلٹ دیا۔ یہ قوم بڑھی اور بڑھتی چلی گئی ۔ فتوحات ان کا مقدر بنیں اور عزتیں ان کا نصیب ۔ زمانے کو اس قوم نے امن و آشتی کی دولت بھی دی ۔ اور علم و حکمت کے گوہر بھی ۔ یہ قوم دنیا کوتوہمات کے جہان سے نکال کر حقائق کی روشنی میں لائی ۔اس قوم نے چار دانگ عالم میں صرف ابدان پر حکومت نہیں کی بلکہ دلوں کو مسخر کیا اور روحوں پے راج کیا۔ لیکن پھر اس قوم پر زوال پوری شدت کے ساتھ آیا۔ ان کی عزتیں خاک میں مل گئیں ۔ ان کی فتوحات شکست کا روپ دھار گئیں اور بقول داناۓ راز

  ثریا سے زمیں پر آسماں نے ہم کودے مارا 

زمانے کو راہ دکھانے والے خود دوسروں کے اشاروں پر چلنے لگے۔ وہ کیا وجوہات تھیں جنہوں نے اس قوم کو فاتح عالم بنایا اور وہ کیا اسباب تھے جن کے سبب ان سے عزتوں اور فتوحات کے تاج چھین لئے گئے ۔ آئندہ صفحات میں انہیں سوالوں کا جواب دینے کی ایک کوشش کی گئی ہے۔ تا کہ ہم میں سے ہرفرد سوچے کہ وہ کہاں کھڑا ہے؟ دوسروں پر تنقید کرنے کی بجاۓ وہ غور کرے کہ وہ اپنی حد تک ملت اسلامیہ کو زوال کی طرف لے جارہا ہے یا عروج کی منزلوں کی جانب کیونکہ افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ

اس میں جو حق اور صواب ہے وہ محض اللہ تعالیٰ کا کرم اور حضور نبی رحمت ﷺ کی نظر رحمت کا صدقہ ہے۔ اور جو خطا اور غلطی ہے وہ میری قلتِ علمی اور کم نظری کی وجہ سے ہے۔ میں اپنے معزز قارئین سے التماس کرتا ہوں کہ مجھے میری غلطیوں اور خامیوں سے مطلع فرمائیں تاکہ ان کی اصلاح کر کے اس کتاب کو بہترین طرز پر ملت اسلامیہ کی خدمت میر ، پیش کیا جا سکے۔

دعا ہے کہ خداوند جلیل میری اس حقیر سی کاوش کو اپنی بارگاہ عالی میں قبول فرماۓ۔اپنے کرم سے اسے قبولیت عامہ عطا فرماۓ اور اسے میرے لیے ، میرے شیخ طریقت ، معزز اساتذہ ، والدین اور میرے جملہ احباب کیلئے اپنی رضا اور حصول جنت کا ذریعہ بناۓ۔ آمین ثم آمین ۔




            DOWNLOAD                 READ ONLINE


No comments:

Post a Comment